یوم شہادتِ امام علیؑ پر تمام جلوسوں کو نماز مغرب تک ختم کرنے کا فیصلہ

یوم شہادت امام علی علیہ السلام پر جلوسوں، مجالس کیلئے فول پروف سکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان بھر سے جید علمائے کرام نے ملاقات کی۔

ملاقات میں یوم شہادت امام علیؑ پر تمام جلوسوں کو نماز مغرب تک ختم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

موجودہ صورتحال کے پیش نظر دیگر جلوسوں کا دورانیہ بھی کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ عزاداروں کی حفاظت، سہولت کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا، علمائے کرام نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ آج پاکستان آپ سے ایک بار پھر اتحاد و اتفاق کا تقاضا کر رہا ہے، موجودہ صورتحال میں علماء نے بھائی چارے، اتحاد کو فروغ دینا ہے۔

اس موقع پر جید علمائے کرام نے حکومت پاکستان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ علماء کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازش کو اتفاق کی قوت سے ناکام بنائیں گے۔ وزیر داخلہ نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی پر علمائے کرام کا شکریہ ادا کیا۔

Scroll to Top