صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی خاتون نے جنگ سے متاثرہ ایرانی عوام کی مدد کے لئے اپنے قیمتی زیورات عطیہ کر دیئے۔
تفصیلات کے مطابق علمدار روڈ پر ہزارہ عیدگاہ کے سامنے مومنین کوئٹہ کی جانب سے ایرانی عوام کی مدد کے لئے امدادی کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ جس میں علاقہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے اپنے زیورات عطیہ کر دیئے ہیں۔
امدادی کیمپ کی نگرانی کرنے والے امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کے مطابق خاتون نے سونے کے زیورات عطیہ کئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امدادی کیمپ کے دوران عوام کا جذبہ قابل دید ہے۔
شہریوں کی جانب سے مالی معاونت کا سلسلہ جاری ہے۔ امدادی کیمپ کو ایک ہفتے تک قائم رکھا جائے گا۔