سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی کے لیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری کر دیا، کراچی کے شہریوں کو 7 تا 10 جون بلاتعطل گیس ملے گی۔
ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ 6 جون کوگیس کی بندش رات 12 بجے ہوگی اور 7 جون کی صبح پانچ بجے گیس بحال کردی جائے گی جو بلا تعطل 10 جون کو رات 12 بجے تک جاری رہے گی۔
ترجمان کےمطابق عیدکے دوسرے دن اتوار کو دن بھرگیس کی بندش نہیں ہوگی، پیرکو رات 12 بجےتک گیس کی فراہمی بحال رہےگی۔
ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق 10 جون کو رات 12 بجے سے پرانےشیڈول کے مطابق گیس کی فراہمی جاری رہےگی۔