خطرے کی گھنٹی بج گئی؟ چین نے اپنے شہریوں کو ایران سے فوری واپسی کی ہدایت جاری کردی

چین نے اپنے شہریوں کو ایران میں موجودگی کے دوران فوری خطرات کے پیش نظر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد از جلد ملک چھوڑ دیں اور اب ایران کی طرف سفر نہ کریں۔ ریاستی خبر رساں ایجنسی شنہوا کے حوالے سے جمعہ کو جاری ہدایت میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی صورتحال میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور خطے میں خطرات کے باعث یہ ہدایت دی گئی ہے۔

  ایران میں موجودہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جتنی جلد ممکن ہو وہاں سے نکل جائیں۔ وزارت نے یہ بھی کہا ہے کہ چینی سفارتخانے اور قونصل خانے ضروری امداد فراہم کریں گے تاکہ شہری تجارتی پروازوں یا زمینی راستوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچ سکیں۔

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو ایران یا مشرق وسطیٰ کے دیگر علاقوں سے احتیاطی طور پر دور رہنے یا نکلنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

چین کی جانب سے یہ سفری انتباہ ایک اہم اشارہ سمجھا جا رہا ہے کہ حکومت عالمی سطح پر بڑھتے ہوئے خطرات کے باعث اپنے شہریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دے رہی ہے

 چین نے اپنے شہریوں کو ایران کا سفر نہ کرنے اور وہاں سے نکل جانے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Scroll to Top