مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے اثرات پاکستان تک پہنچ گئے، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55، 55 روپے کا اضافہ

عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 55، 55 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا جا رہا ہے جس کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

اسلام آباد میں ایک نیوز کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ ’ہم غیر معمولی حالات سے گزر رہے ہیں۔ جو آگ ہمارے پڑوس میں شروع ہوئی تھی، اس نے پورے خطے کو لپیٹ میں لے لیا ہے۔‘

تاہم ان کا کہنا تھا کہ یہ یقینی بنایا جائے گا کہ عالمی سطح پر قیمتیں جیسی ہی کم ہوتی ہیں تو یہ اضافہ واپس لے لیا جائے گا۔ ان کے مطابق پیٹرولیئم مصنوعات پر عائد کردہ لیوی میں رد و بدل کے ساتھ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اگرچہ وزیر پیٹرولیئم نے یقین دہانی کرائی کہ ملک میں 28 روز کا ذخیرہ موجود ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ’ہمیں معلوم نہیں کہ یہ بحران کب تک جاری رہے گا۔۔۔ ہم سب کو ریاست، حکومت اور قوم کے طور پر ذمہ داری سے چلنا ہو گا۔ اپنے ذخائر کو جتنا زیادہ چلا سکیں، اس کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔‘

Scroll to Top