پاک-بھارت کشیدگی: ’ماسٹر مائنڈ سے پہلے مجرمان تلاش کریں‘

ھارتی ٹی وی چینلز پر نفرت کا پرچار کیا جاتا ہے اور ایسا دشمن بنایا جاتا ہے جس کے چار ٹکڑے کیے جاسکتے ہیں۔ جب مذہب اور قوم پرستی انتہا کو پہنچ جائے تو لوگوں کے ساتھ ایسا ہی کچھ ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے سابق جج اور امن پسند شخصیت رکھنے والے مارکنڈے کاٹجو نے جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایے کے خلاف جنگ کا ڈھول پیٹنے سے قبل پہلگام سانحے کی تحقیقات کے حوالے سے معقول دلیل دینے کی کوشش کی۔ جج نے کہا کہ کسی کو ماسٹر مائنڈ قرار دینے سے پہلے مجرمان کو تلاش کریں۔ لیکن زیادہ تر لوگ اب عقل اور وجوہات پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ بھارتیوں کی اکثریت مشتعل ہجوم میں تبدیل ہوچکی ہے۔

ناقابلِ بیان جرم کو مزید سنگین بنانے کے لیے چنئی سے کولمبو جانے والے سری لنکا کے طیارے میں پہلگام حملے میں ملوث مشتبہ ملزمان کو پکڑنے کے لیے سیکیورٹی تلاشی لی گئی۔ بھارت سے سری لنکا کو ملنے والی اطلاع اس جانب اشارہ کرتی ہے کہ ملزمان بھارتی سیکیورٹی فورسز کو چکما دے کر بھارت سے فرار ہوچکے ہیں۔

Scroll to Top