ٹرمپ اپنے فوجیوں کو ’شارک کی خوراک‘ بنانا چاہتے ہیں: ایران کا زمینی حملے کی خبروں پر ردعمل

ایران نے خبردار کیا ہے کہ اس کی سرزمین پر زمینی حملوں کی صورت میں امریکی افواج کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ تہران نے واضح کیا ہے کہ وہ ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی فوج کے خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے ترجمان نے تازہ بیان میں صدر ٹرمپ کو اسرائیل کا پیادہ قرار دے دیا ہے، انہوں نے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ ایپسٹین کیس میں اپنے پسِ منظر کی وجہ سے موساد کے دباؤ میں ہیں۔

لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے اپنے مخصوس انداز میں خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی ممکنہ زمینی حملے یا قبضے کی کوشش کی صورت میں ’امریکی فوجی خلیجِ فارس کی شارک مچھلیوں کی خوراک بن جائیں گے‘۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پینٹاگون ایران میں ہفتوں پر محیط زمینی کارروائیوں کی تیاری کر رہا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بارہا ایران کے خلاف زمینی کارروائیوں اور خلیج فارس کے بعض جزائر پر قبضے کی دھمکیاں دے چکے ہیں، تاہم یہ صرف ان کی خام خیالی ہی ثابت ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی افواج طویل عرصے سے یہ ثابت کرنے کی منتظر ہیں کہ جارحیت اور قبضے کا انجام ذلت اور حملہ آوروں کی بربادی ہوتا ہے۔

Scroll to Top