مولانا طارق جمیل کا سانحہ ترلائی پر سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس سے ٹیلیفونک رابطہ، شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت

قائد حزبِ اختلاف سینیٹ اور سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے معروف عالمِ دین و اسکالر مولانا طارق جمیل نے سانحہ ترلائی کے حوالے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔

مولانا طارق جمیل نے اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ المناک سانحہ نہ صرف اہلِ علاقہ بلکہ پوری امتِ مسلمہ کے لیے باعثِ رنج و الم ہے۔

مولانا طارق جمیل نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی خاص رحمت کے سائے میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا کرے۔
انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پوری قوم شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔

اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، آمین۔

Scroll to Top