ملی یکجہتی کونسل 13 مارچ کو ملک بھر میں یوم القدس منائے گی

ملی یکجہتی کونسل نے 13 مارچ کو یوم القدس منانے کا فیصلہ کیا ہے۔

سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل 13 مارچ کو ملک بھر میں یوم القدس منائے گی۔

علما کرام خطبہ جمعہ میں ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف عوام کو آگاہی دینگے۔

لیاقت بلوچ کا مزید کہنا ہے کہ ملی یکجہتی کونسل کی صوبائی تنظیمیں آل پارٹیز کانفرنسز اور سیمینارز کا بھی اہتمام کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ عوام امریکی  اور اسرائیلی جارحیت کیخلاف یک آواز و یک جان بن جائیں، اتحاد میں ہی امت کی بقاء ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کو اگر ایران میں ہی نہ روکا گیا تو اگلا ہدف پاکستان ہوگا۔

Scroll to Top