ہم خون کے آخری قطرے تک کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں! مرکزی صدر آئی ایس او امین شیرازی

 اسلام 24/7کے مطابق  مرکزی صدر آئی ایس او نے کہا ہے کہ یومِ یکجہتیٔ کشمیر ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کشمیری آج بھی ظلم و جبر کے سائے میں زندگی گزار رہے ہیں، مگر ان کا حوصلہ اور عزم زندہ ہے۔

مسلسل محاصرے، جبر اور انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے باوجود کشمیری اپنے حقِ خود ارادیت سے دستبردار نہیں ہوئے۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے کہا کہ “ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ کشمیر کا مسئلہ صرف ایک خطے کا نہیں بلکہ انسانیت، انصاف اور عالمی ضمیر کا مسئلہ ہے۔ ظلم زیادہ دیر قائم نہیں رہتا، اور حق کی آواز بالآخر غالب آتی ہے۔”

شیرازی نے مزید کہا کہ پاکستانی قوم غیور کشمیری عوام کے جذبے اور جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہے۔

Scroll to Top