مرکزی صدر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان سید امین شیرازی نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم سے ایرانی سفارتخانے میں ملاقات کی۔
امین شیرازی نے رہبر مسلمین جہاں آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای کی شہادت پر تعزیت کی۔ اس موقع پر رکن مجلسِ نظارت و سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان امتیاز رضوی بھی موجود تھے۔
امین شیرازی نے کہا کہ امریکہ نے ایران پر حملہ کرکے مشرق وسطیٰ میں اپنی قبر کھود لی ہے، ان شاءاللہ ایران امریکہ کیلئے ویتنام ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایرانی سفیر، ایرانی قوم اور امت مسلمہ کو رہبیر معظم کی شہادت پر تعزیت پیش کرتے ہیں۔ امین شیرازی نے کہا کہ پاکستان کے غیور نوجوان اور پوری ملت پاکستان ایران کیساتھ کھڑی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ امریکی سفارتخانے کو فوری بند کیا جائے اور تمام سٹاف کو پاکستان بدر کیا جائے۔