لبنان پر صیہونی حکومت کے حملوں میں، ایک ہزار سے زائد عام شہریوں کی شہادت

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے تازہ حملوں میں 9 افراد شہید اور 47 زخمی ہوگئے۔

اس رپورٹ کے مطابق لبنان پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے تازہ سلسلے میں شہید ہونے والوں کی تعداد ایک ہزار بہتر ہوچکی ہے جبکہ 2 ہزار 966 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں دس لاکھ سے زائد لبنانی اپنا گھربارچھوڑ کر مہاجرت پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Scroll to Top