فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی اہل تشیع علما سے ملاقات پاکستان میں تشدد کی اجازت نہیں دی جائے گی، مذہبی جذبات کا ملک میں تشدد بھڑکانے کے لیے استعمال نہیں ہونا چاہیے۔
انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے راولپنڈی میں اہلِ تشیع علماء سے ملاقات کی جہاں قومی سلامتی اور بین الصوبائی ہم آہنگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اتحاد، رواداری اور قومی یکجہتی کے فروغ میں علماء کا کردار کلیدی ہے، غلط معلومات اور فرقہ وارانہ بیانیے کی روک تھام کے لیے علماء اپنا کردار ادا کریں۔