عالمی یوم القدس، آئی ایس او پاکستان نے تیاریاں شروع کر دیں

عالمی یوم القدس کے حوالے سے امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ مرکزی دفتر المصطفیٰ ہاؤس لاہور میں آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے قدس میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی صدر امین شیرازی، سابقین امامیہ، سابقہ مرکزی صدور و ارکین نظارت نے خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں عالمی یوم القدس ریلی کے انتظامی امور پر اہم فیصلے کیے گئے۔ مرکزی صدر امین شیرازی نے کہا کہ عالمی یوم القدس ریلی 23 رمضان المبارک بمطابق 13 مارچ 2026 کو نکالی جائے گی، ریلی اسلام پورہ مسجد صاحب الزمان سے پنجاب اسمبلی ہال تک نکالی جائے گی۔ ریلی میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبات، خواتین، بچے اور مختلف جماعتوں کے قائدین شریک ہوں گے۔

اجلاس میں حسنین جعفر زیدی، افسر رضا خان، یافث نوید ہاشمی ایڈووکیٹ، سید انجم رضا، سید امین شیرازی سمیت دیگر رہنماوں اور سینیئرز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

Scroll to Top