شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں ایران پر امریکی جارحیت کی مذمت نہیں کی !سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب میں ایران میں اسرائیلی حملوں کی تو مذمت کی لیکن امریکی جارحیت کی مذمت نہیں کی۔سوشل میڈیا پر وزیر اعظم شہباز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنیایا جارہا ہے۔

قوم سے اپنے حالیہ خطاب میں ایران پر اسرائیلی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، تاہم امریکی جارحیت کا ذکر نہ کرنے پر سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

وزیراعظم نے اپنے خطاب میں Iran کے خلاف Israel کی کارروائیوں کو خطے کے امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خودمختار ملک کی سرزمین پر حملہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے اور ایسے اقدامات خطے میں مزید کشیدگی کو جنم دے سکتے ہیں۔

تاہم خطاب میں United States کی جانب سے ہونے والی مبینہ جارحیت کا ذکر نہ ہونے پر سوشل میڈیا صارفین نے سوالات اٹھاتے ہوئے وزیراعظم کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ مختلف صارفین کا کہنا تھا کہ حکومت کو خطے میں ہونے والی ہر قسم کی جارحیت کی یکساں انداز میں مذمت کرنی چاہیے۔

سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے وزیراعظم کے بیان کو نامکمل قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پاکستان کو خطے میں امن و استحکام کے لیے واضح اور متوازن مؤقف اختیار کرنا چاہیے۔

مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورت حال اور توانائی کے ممکنہ بحران کے حوالے سے سرکاری و نجی دفاتر میں ہفتے میں تین چھٹیوں، 50 فیصد عملے کو ورک فراہم ہوم جبکہ اسکولوں میں دو ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خطے کو درپیش سنجیدہ اور پرخطر صورتحال پر آپ سے مخاطب ہوں، ایران اور مشرق وسطیٰ شدید جنگ کی لپیٹ میں ہیں، انسانی جانوں کا ضیاع، بے گھر ہونے والے خاندانوں کی تکلیف، امن کو لاحق خطرات گہری تشویش کا باعث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کوشش کررہا ہے کہ معاملات سفارتی انداز سے حل ہوں، ہمیں افغانستان سے بھی دہشت گردی کا سامنا ہے، دراندازی پر جواب میں بہادر افواج، پرعزم اور بہادر سپہ سالار سید عاصم منیر کی قیادت میں وطن کی خودمختاری اور تحفظ اور شہریوں کی جانوں مال کو یقینی بنانے کا فریضہ ادا کررہی ہیں، جنہیں پوری قوم اور میں سلام پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی بہیمانہ حملوں میں آیت اللہ خامنہ ای، اہل خانہ اور معصوم ایرانیوں کی شہادت پر حکومت اور عوام نے دکھ کا اظہار کیا، پاکستان ایران پر حملوں کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم برادر مسلم ممالک، سعودی، قطر، کویت، بحرین، یو اے ای، ترکیہ، آذربائیجان اور دیگر ممالک پر ہونے والے حملوں کی بھی مذمت کرتے ہیں، جہاں انسانی جان کا ضیاع افسوسناک اور تشویشناک ہے۔

Scroll to Top