سلامتی کونسل میں پاکستان کا ووٹ ایران کیخلاف جانا تشویشناک ہے،ترجمان آئی ایس او حمزہ سبزواری

 امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان سید حمزہ سبزواری نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کے جائز حملوں کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد کے حق میں پاکستان کا ووٹ دینا نہایت افسوسناک اور قابلِ تشویش اقدام ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی فوجی اڈوں پر حملہ خلیجی ممالک پر حملہ نہیں سمجھا جا سکتا، کیونکہ یہ اڈے دراصل امریکی فوجی موجودگی اور اس کی جارحانہ پالیسیوں کی علامت ہوتے ہیں۔

لہٰذا ان پر حملے کو میزبان ممالک کے خلاف جارحیت قرار دینا حقیقت کو مسخ کرنے اور عالمی طاقتوں کے بیانیے کو تقویت دینے کے مترادف ہے۔

سید حمزہ سبزواری کا کہنا ہے کہ ایسے نازک وقت میں مسلم ممالک کو ایران کے خلاف قراردادوں کی بجائے امریکہ و اسرائیل کی جارحیت کے خلاف ایران کے مؤقف کی تائید میں آواز بلند کرنی چاہیے تھی

پاکستان کو بھی عالمی دباؤ کے بجائے ایک آزاد، جرأت مندانہ اور اصولی خارجہ پالیسی اختیار کرتے ہوئے امتِ مسلمہ کی وحدت، مظلوم اقوام کی حمایت اور استعمار کے خلاف واضح موقف اپنانا چاہیے، کیونکہ پاکستانی عوام کسی صورت ظلم اور استعماری قوتوں کے ساتھ کھڑے ہونے کو قبول نہیں کرتے۔

Scroll to Top