مجرموں کو گرفتار کرو! ناصر عباس شیرازی کا 72 گھنٹے کا الٹی میٹم

اسلام 24/7کے مطابق  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیف آرگنائزر سید ناصر عباس شیرازی نے ترلائی کلاں جامع مسجد قصرِ خدیجۃ الکبریٰ میں نماز جمعہ کے دوران  ہونے والے خودکش دہشتگرد حملے کے خلاف دھرنے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت کو 72 گھنٹوں کا سخت الٹی میٹم دیا ہے۔

سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ یہاں ہزاروں لوگ کھڑے ہیں، کیا یہاں سیکیورٹی ہے؟ ہسپتال کے اندر سیکیورٹی ہے؟ شہیدوں کو ان کی تکریم کے مطابق رخصت کیا جا رہا تھا یا صرف ان کے جسد خاکی دیکھے جا رہے تھے؟ زخمیوں کی ٹریٹمنٹ کے لیے جو انتظامات ہونے چاہیے تھے کیا وہ موجود تھے؟”

سانحہ اسلام آباد ،آئی ایس او کی ملکگیر احتجاجی ریلیاں! کراچی میں نیشنل ہائی وے بلاک

انہوں نے حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے مزید کہا کہ آپ نے وعدہ کیا تھا کہ 24 گھنٹوں میں جوڈیشل کمپلیکس قائم کریں گے اور دہشتگرد پکڑیں گے۔ ہم آپ کو بلکہ 72 گھنٹے دے رہے ہیں۔ ہم اپنے شہداء کے قاتلوں کو گرفتار ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں۔ اگر نہیں تو پھر آپ سمجھیں کہ آپ ان کے ساتھ ملے ہوئے ہیں۔ ہم آپ پر کسی قسم کا اعتبار کرنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔

لبیک یا حسینؑ کی فلک شگاف صداوں میں سانحہ امام بارگاہ خدیجہ الکبری کے شہدا کی نماز جنازہ ادا

سید ناصر عباس شیرازی نے الزام عائد کیا کہ ایجنڈا اس سے بڑا ہے — ملک کو خون میں نہلانے کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان شاء اللہ پورے پاکستان کو اور اس کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشتگردوں کے مقابلے میں کھڑا کریں گے، ان کے ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے اور شیعہ سنی یونٹی پیدا کریں گے۔ ایسے جعلی حکمرانوں کو جو عوام کے مروانے اور اپنے پروٹوکول پر توجہ دے رہے ہیں، گھر بھیج کر دم لیں گے۔”

Scroll to Top