سازمان تبلیغات اسلامی نے ایک بیان میں پوری ایرانی قوم سے بیک وقت نئے ولی فقیہ سے اعلان بیعت کی دعوت دی ہے، تاکہ امام خمینی اور رہبر شہید کی نورانی و بابرکت راہ پر گامزن رہا جا سکے۔
بیان میں کہا گیا ہے: شب قدر کے مبارک لمحات میں اللہ تعالیٰ کا ایک عظیم انعام اہل ایران پر نازل ہوا اور ملت کا انتظار ختم ہو گیا۔ روح الہی اہل ایران کے جسم میں رچ بس گئی اور قرآنی قاعدے “ما ننسخ من آیة أو ننسها نأتِ بخیر منها أو مثلها” کے مطابق یہ واضح ہو گیا کہ خبرگان کونسل کے اہم انتخاب کے ساتھ، رہبر شہید کا راستہ مزید طاقت کے ساتھ جاری رہے گا اور امت اسلام کی عظیم امانت اور قیادت کی سنگین ذمہ داری حضرت آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای (دامت برکاتہ) پر عائد کی گئی ہے جو شہید امام خامنہ ای کے بیٹے ہونے کے ساتھ ان کے فکری نظام سے واقف بھی ہیں۔
اس بیان میں پوری ایرانی، مختلف طبقات، علمی و حوزوی ماہرین، یونیورسٹی کے طلبہ و اساتذہ، ثقافتی کارکنان، اہلِ فکر، صنعت کار، فنکار اور اس سرزمین کی آزادی کے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ پختہ عزم، راسخ عقیدے، مکمل بصیرت اور فولادی ارادے کے ساتھ اسلامی انقلاب کے بلند مقاصد کے لئے منتخب رہنما کے ساتھ ایک مضبوط عہد و پیمان کریں اور خون کا عہد کریں۔
سازمان تبلیغات اسلامی پوری ایرانی قوم سے لاکھوں کروڑوں کی تعداد میں منتخب رہبر معظم انقلاب کی بیعت کا مطالبہ کیا، تاکہ امام خمینی اور رہبر شہید کی نورانی و بابرکت راہ پر گامزن رہا جا سکے۔