ایران پر حملہ قابل مذمت، امریکہ و اسرائیل جارحیت سے باز رہیں، راغب نعیمی

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے ”آپریشن  غضب للحق‘‘ کی کامیابی پر پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت نے دشمن کو پسپا ہونے پر مجبور کر دیا ہے۔ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری قوم متحد اور ملکی دفاع کیلئے پرعزم ہے۔ دہشت گرد عناصر بھارت کی ایماء پر پاکستان میں امن و امان کی صورتحال خراب کر رہے ہیں جس میں بے گناہ پاکستانی شہید ہو رہے ہیں، ان کے خلاف کارروائی پاکستان کا حق ہے اب جس ملک سے بھی دہشت گردی کی صورت میں جارحیت ہوگی اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

راغب نعیمی نے کہا کہ اسرائیل و امریکہ کی جانب سے ایران پر حملہ قابل مذمت ہے، اس سے اسرائیل کا وجود خطرے میں پڑ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ایک ایک کرکے تمام مسلم ممالک کو نشانہ بناتا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ملکوں کو ایران کیخلاف لڑنے کی بجائے امریکہ و اسرائیل کیخلاف لڑنا چاہئے، جنگ کے بادل مزید گھنے ہونگے اور مشرق وسطیٰ ایک بار پھر آگ و خون کی لپیٹ  میں آ گیا ہے۔

Scroll to Top