تحریک بیداری کا لاہور میں پاک ایران یکجہتی اجتماع 12 اپریل کو کرانے کا اعلان

جامعہ عروۃ الوثقیٰ لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے باہمی اشتراک سے ’’پاک ایران یکجہتی اجتماع‘‘ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اجتماع اتوار 12 اپریل 2026 کو 9 بجے صبح جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں ہوگا۔

ترجمان تحریک بیداری امت مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ اس تاریخی اجتماع میں اُمت اسلامیه و ملت پاکستان کے تمام طبقات، شخصیات، اکابرین، دانشور، مفکرین، وکلا، طلباء اور قائدین شرکت کریں گے۔

اجتماع کی صدارت سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔ اس موقع پر خطے میں پاکستان اور ایران کے تعلقات، تجارتی و ثقافتی روابط سمیت دیگر تمام امور کے حوالے سے اظہار خیال کیا جائے گا۔

اجتماع میں قونصل جنرل ایران سمیت دیگر اکابرین بھی شریک ہوں گے۔

Scroll to Top