بسنت 2026 کا آغاز ہوتے ہی خوشیوں پر خون کے سائے منڈلانے لگے، شہر کے مختلف علاقوں میں قاتل ڈور اور بسنت سے جڑے حادثات نے 3 بچوں سمیت 6 افراد کو زخمی جبکہ ایک نوجوان کی جان لے لی۔
اسلام 24/7کے مطابق ریسکیو حکام کے مطابق رات 12 بجے کے بعد چند ہی گھنٹوں میں پیش آنے والے واقعات نے بسنت کی سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔
ڈیفنس فیز 5 میں موٹر سائیکل پر گھر واپس جانے والے 21 سالہ رافیع تنویر کی گردن پر اچانک پتنگ کی ڈور پھر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق رافیع کی گردن پر گہرے زخم آئے، جس کے بعد اسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تین گھنٹوں کے دوران ڈور پھرنے کا دوسرا واقعہ گلشن راوی میں پیش آیا جہاں 45 سالہ شبیر کے چہرے اور ناک پر پتنگ کی ڈور پھر گئی ریسکیو حکام کے مطابق متاثرہ شخص کو موقع پر طبی امداد فراہم کی گئی۔