پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹی20 اسکواڈ سے ڈراپ ہونے والے اسٹار کرکٹرز کو وائٹ بال کیمپ میں شامل کرلیا۔
پی سی بی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وائٹ بال اور بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز سے قبل کیمپ کا آغاز کل سے کراچی میں ہورہا ہے۔
کل سے کراچی میں شروع ہونے والے کیمپ کے لیے سابق کپتان بابر اعظم، ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان ، وسیم جونئیر ، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ دورہ بنگلہ دیش کے لیے کیمپ کل سے 15 جولائی تک نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لگے گا۔
کل سے شروع ہونے والے کیمپ میں ان اسٹار کھلاڑیوں کو بھی طلب کیا گیا ہے جو بنگلہ دیش کے خلاف اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔ جن میں درج ذیل کھلاڑی شامل ہیں۔
- بابر اعظم
- محمد رضوان
- محمد وسیم جونیئر
- نسیم شاہ
- شاہین شاہ آفریدی
پاکستان کے ٹی20 اسکواڈ کے تمام کھلاڑی منگل کے روز کراچی میں رپورٹ کریں گے جب کہ وائٹ بال کیمپ کے اضافی کھلاڑی بھی اسی دن کیمپ میں شرکت کریں گے۔