تہران پر اسرائیلی حملہ، رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائشگاہ کے قریب دھماکے

ایران کے دارالحکومت  تہران میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، جب کہ اطلاعات کے مطابق رہبرِ معظم آیت اللہ علی خامنہ ای کی رہائشگاہ کے قریب بھی حملے کی کوشش کی گئی۔ عینی شاہدین کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں کم از کم تین بڑے دھماکے ہوئے جن کے بعد فضا میں دھویں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد میزائل یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا میں گرے، جس کے نتیجے میں سیکیورٹی اداروں اور امدادی ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کر دیا گیا۔ حکام نے شہریوں کو غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی ہے۔

ایرانی میڈیا کا بتانا ہے کہ متعددمیزائل تہران میں یونی ورسٹی روڈ اور جمہوری ایریا پرگرے، تہران میں دھویں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے۔

اسرائیلی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیل بھر میں اسکول بند کردیے گئے ہیں، عوام کو گھروں سے ہی کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بجنے لگے ہیں۔

Scroll to Top