ایران اپڈیٹ 4

آج غاصب صہیونی ریاست نے ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کیاان حملوں میں بیشتر داخلی خیانت کار ملوث ہیں جن کے خلاف بھرپور کاروائی کی جارہی ہےمختلف شہروں میں جاسوس، تخریب کار اور فسادی ٹولے کے افراد کی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں ہوئی ہیں۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد پر جنگی قانون کے تحت مقدمات چلائے جائیں گے۔مختلف شہروں میں کریک ڈاون کرکے جاسوسی کے آلات کی بڑی کھیپیں پکڑی گئی ہیں۔آج ظہر کے بعد صہیونی دشمن نے تہران کے مختلف علاقوں پر حملہ کیا ہے۔ جس کے جواب میں ایران بھی جلد حملہ کرنے والا ہے۔خبریں ہیں کہ تہران قم ہائی وے پر بھی ایک ڈرون مار گرایا گیا ہے۔گذشتہ روز مشہد پر حملہ کیا گیا جسے ناکام بنا دیا گیا۔

حجت الاسلام یوشع ظفر حیاتی قم المقدسہ

Scroll to Top