ایران اسرائیل جنگ : غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے باعث مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کی وجہ سے مختلف ممالک کی فضائی حدود کی بندش کے باعث مختلف غیرملکی ایئرلائنز نے اپنے مختلف سیکٹرز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کا استعمال شروع کردیا ہے۔

ایمریٹس سمیت کئی بڑی ایئرلائنز شمالی امریکا،مصر اور دیگر ممالک کیلئے پاکستانی فضائی حدود استعمال کر رہی ہیں۔

ایئرلائنز مغربی پاکستان سےگزر کر مغرب میں افغانستان،ترکمانستان، بحیرہ کیسپین، آذربائیجان اور ترکی کے بعد آگے جا رہی ہیں۔

خیال ر ہے کہ جنگ کے باعث ایران، عراق، شام، اردن اور اسرائیل کی فضائی حدود بدستور بند ہیں۔

Scroll to Top