ایرانی میزائلوں نے تل ابیب میں تباہی مچا دی

اسلامی جمہوریہ ایران جمعے کی صبح کی صیہونی جارحیت کے جواب میں مقبوضہ سرزمینوں کو شدید میزائلی حملوں کا نشانہ بنایا۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایران کے ہائیپرسانک میزائلوں نے تل ابیب سمیت متعدد علاقوں میں بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

صیہونی اخبار معاریو نے لکھا ہے کہ مقبوضہ سرزمینوں کے وسیع علاقوں بالخصوص شمالی علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا ہے اور سائرن کی مسلسل آوازیں سنائی دی جا رہی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، ایران کے ہائیپرسانک میزائلوں کے ٹکرانے سے تل ابیب کے مختلف علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے۔  

صیہونی فوج نے آبادکاروں سے اگلی اطلاع تک محفوظ مقامات میں چھپے رہنے کی اپیل کی ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ ایرانی میزائلوں سے تل ابیب شہر لرز اٹھا اور متعدد دھماکوں کی آواز سنائی دی گئی۔

صیہونی محکمہ صحت کے ترجمان نے ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد بتانے سے انکار کردیا ہے لیکن کہا ہے کہ ایمبولینسوں کو متعدد علاقوں میں بھیج دیا گیا ہے۔

صیہونی حکومت کا ایئرڈیفنس سسٹم بھی ایران کے میزائلوں سے مقابلہ کرنے میں ناکام رہا۔

Scroll to Top