دوسرے دور میں مذاکرات کا مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے، ایران

اسلام 24/7کے مطابق  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دوسرے دور میں مذاکرات کا مقام تبدیل کرنے کا امکان ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے بین الاقوامی گروپ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الجزیرہ قطر کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا ہے کہ دوسرے دور میں مذاکرات کا مقام تبدیل ہونے کا امکان ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا اصولی اور خودمختار موقف ہے کہ ملک سے یورینیم کے کسی بھی انتقال کی مخالفت کی جائے، یقیناً ہم افزودہ مواد کی فیصد کو کم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ ہم علاقائی جنگ نہیں چاہتے اور خطے کے ممالک بھی نہیں چاہتے لیکن امریکی حملہ اس مسئلے اور امکان کا تبدیل کر دیگا۔

ایک معاہدے تک پہنچنے کے بارے میں ایران کی سنجیدگی کا ذکر کرتے ہوئے، عراقچی نے کہا کہ مسقط میں، میں نے جب تک ضروری تھا وہاں رہنے کے لیے اپنی آمادگی ظاہر کی تاکہ ہم جلد از جلد ایک حقیقی معاہدے تک پہنچ سکیں۔

Scroll to Top