اسلام 24/7کے مطابق ٹورنٹو میں ایک بڑا کارپوریٹ فراڈ کا مقدمہ زیر سماعت ہے۔
کینیڈا کی مشہور ہیلتھ فوڈ کمپنی ہیلدی پلینٹ کارپوریشن نے اپنے سابق مارکیٹنگ ڈائریکٹر سید وجاہت علی رضوی اور ان کے خاندان پر مقدمہ کیا ہے۔
کیس نمبر CV-24-00715027-00CL ہے، جو ٹورنٹو کی کمرشل لسٹ میں چل رہا ہے۔ یہ مقدمہ 2024 میں شروع ہوا تھا۔
الزام ہے کہ سید وجاہت رضوی نے 2013 سے 2022 تک نو سال کمپنی میں کام کرتے ہوئے جعلی انوائسز اور دیگر دھوکہ دہی کے طریقوں سے کمپنی کو نقصان پہنچایا۔
انہوں نے کمپنی کے خفیہ کاروباری راز، کلائنٹ لسٹ اور منصوبے چوری کر کے اپنی الگ کمپنی Five Natural Inc. شروع کی۔
مقدمے میں ان کی اہلیہ سنبل احمد، کمپنی Steller Marketing Solutions Inc. اور دیگر خاندانی افراد بھی شامل ہیں۔
کمپنی تقریباً 11 ملین کینیڈین ڈالر کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اس میں چوری کی رقم کی واپسی، دھوکہ دہی کا ہرجانہ اور مقابلہ کرنے کی کوشش پر الگ رقم شامل ہے۔
عدالت سے اثاثوں کو منجمد کرنے (Mareva Injunction) کی بھی درخواست کی گئی ہے تاکہ ٹرائل سے پہلے پیسے یا جائیدادیں منتقل نہ ہوں۔
مقدمے میں دو جائیدادوں کا ذکر ہے: ونڈرو اسٹریٹ اور کنگ سٹی کی ویلنگٹن اسٹریٹ پر 3.26 ملین ڈالر کی جائیداد، جو مبینہ طور پر چوری شدہ پیسوں سے خریدی گئیں۔
سید وجاہت علی رضوی UMAA کے نائب صدر بھی ہیں، جس کی وجہ سے یہ معاملہ کمیونٹی میں زیر بحث ہے۔