امریکی سفارتخانہ بغداد پر حملے متوقع !امریکی شہری عراق چھوڑ دیں،امریکی حکام

امریکا نے عراق میں شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ  آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں بغداد کے مرکزی علاقے میں حملے کر سکتے ہیں، جس کے لیے امریکی شہریوں کو ملک چھوڑنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جاری کردہ وارننگ کے مطابق ممکنہ حملوں کے اہداف میں امریکی شہری، کاروباری ادارے، یونیورسٹیاں، سفارتی مراکز، توانائی کے انفراسٹرکچر، ہوٹلز، ہوائی اڈے اور دیگر مقامات شامل ہیں جو امریکہ یا امریکی مفادات سے وابستہ سمجھے جاتے ہیں۔ اس کے علاوہ عراق کی سرکاری ادارے اور عام شہری بھی خطرے میں ہو سکتے ہیں۔

امریکی شہریوں کو فوری طور پر عراق چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ حملے سے بچا جا سکے۔

Scroll to Top