اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہبر حضرت آیت اللہ خامنہ ای کا صہیونی حکومت کے آج صبح کے ظالمانہ اقدام کے بعد عظیم ایرانی قوم کے نام پیغام
صہیونی حکومت کے آج صبح کے ظالمانہ اقدام کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے عظیم رہبر حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عظیم ایرانی قوم کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے۔ پیغام کا متن درج ذیل ہے:
**بسم اللہ الرحمٰن الرحیم**
عظیم ایرانی قوم!
صہیونی حکومت نے آج صبح اپنے خون آلود ہاتھوں سے ہمارے پیارے ملک کے خلاف ایک ظالمانہ حرکت کا ارتکاب کیا اور اپنی خبیث فطرت کو رہائشی مراکز پر حملہ کر کے ایک بار پھر واضح کر دیا۔ یہ حکومت سخت سزا کی منتظر رہے۔ ان شاء اللہ، اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کا طاقتور ہاتھ اسے ضرور پکڑے گا۔
دشمن کے حملے میں کئی کمانڈروں اور سائنسدانوں نے شہادت کا رتبہ حاصل کیا۔ ان شاء اللہ، ان کے جانشین اور ساتھی اپنے فرائض فوری طور پر سنبھال لیں گے۔
صہیونی حکومت نے اس ظلم کے ذریعے اپنے لیے ایک دردناک اور تلخ انجام کو دعوت دی ہے، اور یہ یقیناً اسے بھگتے گا۔
**سید علی خامنہ ای**
(13/06/2025)