ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ بڑی تعریفوں کے ساتھ ایران کو ڈرانے کیلئے لانے والا بیڑا منظر عام سے ہی غائب ہوگیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ امریکہ نے طیارہ بردار جہاز ابراہام لنکن کو بڑی تعریفوں کے ساتھ دلہن کی طرح سجا کر خلیج فارس لایا تھا۔
ایران کو ڈرانے کیلئے لانے والا بحری بیڑا ایرانی ڈرون طیاروں کو دیکھ کر میدان سے دم دبا کر بھاگ گیا۔
ایکس پر ایک بیان میں قالیباف نے کہا کہ خطے میں امریکی اتحادیوں کی حفاظت کے دعوے سے آنے والا بیڑا اپنا دفاع نہ کرسکا اور میدان سے بھاگ کھڑا ہوا۔
انہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ اور واشنگٹن کے اتحادیوں کو مشورہ دیا کہ اپنی اور اپنی فوج کی سیکورٹی کے بارے میں ٹرمپ اور نتن یاہو کی جھوٹی باتوں پر اعتبار نہ کریں۔