یوم القدس امسال بھی مذہبی جوش و جذبے کیساتھ منایا جائے گا

 لاہور میں تحریک بیداری امت مصطفیٰ، امامیہ سٹوڈنٹس آرگئائزیشن پاکستان، امامیہ آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل اور دیگر ملی تنظمیوں کی جانب سے یوم القدس 23 رمضان المبارک، 13 مارچ بروز جمعہ منایا جائے گا۔

یوم القدس کی مناسبت سے لاہور میں ناصرباغ سے پنجاب اسمبلی تک ریلیاں نکالی جائیں گی۔ آئی ایس او کی ریلی مسجد صاحب الزمان اسلام پورہ سے شروع ہو کر پنجاب اسمبلی پہنچے گی۔

جبکہ شیعہ علماء کونسل کی ریلی لاہور پریس کلب سے شروع ہوکر ایجرٹن روڈ پر پی آئی اے آفس کے سامنے اختتام پذیر ہوگی۔

تحریک بیداری امت مصطفیٰ کی ریلی کی قیادت علامہ سید جواد نقوی کریں گے جبکہ دیگر ریلیوں میں صوبائی اور ضلعی قائدین شریک ہوں گے۔

امسال ریلیوں میں فلسطین کیساتھ ایران کیساتھ میں اظہارِیکجہتی کیا جائے گا اور ایران پر اسرائیلی و امریکی حملوں کی مذمت کی جائے گی۔

Scroll to Top