کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری، کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم قرار

اسلام24/7کے مطابق  محکمہ داخلہ پنجاب نے کالعدم تنظیموں اور غیر رجسٹرڈ خیراتی اداروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997 کے تحت کالعدم تنظیموں کو کسی قسم کی معاونت فراہم کرنا جرم ہے۔

شہری غیر رجسٹرڈ اور کالعدم خیراتی اداروں کو زکوٰۃ، خیرات اور عطیات ہرگز نہ دیں۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے واضح کیا ہے کہ دہشتگردی اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث کالعدم تنظیموں کی امداد کرنے والے قانون کے شکنجے میں آئیں گے۔

پنجاب میں خیراتی اداروں کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹریشن لازم ہے۔ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات صرف پنجاب چیریٹی کمیشن سے رجسٹرڈ اداروں کو دیں۔

ترجمان کے مطابق تمام رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق انکے سرٹیفکیٹ پر موجود کیو آر کوڈ سے کی جاسکتی ہے۔ شہری یقینی بنائیں کہ انکی امداد دہشتگردوں کی بجائے صحیح حقدار تک پہنچ رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کالعدم تنظیموں کی فہرست محکمہ داخلہ پنجاب اور نیکٹا کی ویب سائٹ پر بھی دی گئی ہے۔

شہریوں کو پیغام دیا گیا ہے کہ وہ دھوکہ دہی، دہشتگردی یا ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تنظیموں کی شکایت محکمہ داخلہ تک پہنچائیں۔

کالعدم تنظیموں کی جانب سے چندہ جمع کرنے کی اطلاع ٹال فری نمبر  یا ہیلپ لائن نمبر پر دی جا سکتی ہے۔

اسی طرح شہری رجسٹرڈ اداروں کی تصدیق کیلئے پنجاب چیریٹی کمیشن کے واٹس ایپ نمبر  پر  میسج کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top