ویتنام سے پاکستان اور ایران تک، امریکا کی بمباری سے ’پتھر کے دور‘ میں پہنچانے کی دھمکی کی تاریخ ٹرمپ سے پہلے کن ممالک کو امریکا کی جانب سے یہ وارننگ ملی؟

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی شام ایک بار پھر سخت لہجہ اختیار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ واشنگٹن صرف اس صورت میں جنگ بندی پر غور کرے گا جب آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھل جائے گی اور وہاں جہاز رانی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ جب تک ایسا نہیں ہوتا، امریکا ایران پر اپنے حملے جاری رکھے گا اور اسے بمباری کے ذریعے ’پتھر کے دور‘ میں دھکیل دیا جائے گا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب امریکا نے کسی ملک کو اتنی سنگین دھمکی دی ہو، تاہم ٹرمپ وہ پہلے صدر ہیں جنہوں نے پوری دنیا کے سامنے کھلے عام یہ الفاظ استعمال کیے ہیں۔

تاریخی طور پر دیکھا جائے تو ’پتھر کے دور میں دھکیلنے‘ کی یہ اصطلاح امریکی خارجہ پالیسی میں کافی پرانی ہے۔

Scroll to Top