مجلس خبرگان نے نئے رہبر انقلاب کا انتخاب کیا، مجلس خبرگان نے بھاری اکثریت سے مجتبیٰ خامنہ ای کو اپنا رہبر منتخب کرلیا ہے۔
آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای ایران کے تیسرے رہبر کے طور پر منتخب ہوئے ہیں۔
مجلس خبرگان میں شہید رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید خامنہ ای اور دیگر شہدا سمیت مناب اسکول کے شہید طلبا،مسلح افواج کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
مجلس خبرگان عہدیداران کا کہنا ہے کہ ملک کو قیادت کے خلا سے بچانے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے، مجلس نے عوام سے نئے رہبر اعلیٰ کی بیعت اور وحدت برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
شب ضربت امیرالمومنین علیہ السلام کے حساس اور تاریخی موقع پر مجلسِ خبرگانِ رہبری نے اسلامی انقلاب کے نئے رہبر کا اعلان کر دیا