اسلام 24/7کے مطابق بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ کے علاقے درخشاں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کی ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے 3 اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا رہا ہے۔