عالمی یوم القدس کے موقع پر فلسطین، کشمیر اور یمن کے مظلومین کی حمایت میں لاہور سمیت اسلام آباد، کراچی، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، گلگت بلتستان، آزادکشمیر اور ملک کے مختلف شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔
مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اسرائیل، امریکہ اور بھارت کیخلاف نعرے درج تھے مقررین نے اپنے خطابات میں فلسطین کی آزادی اور اسرائیل کی نابودی کو یقینی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کو تسلیم کرنیوالے مسلم حکمران امت مسلمہ کے بدترین خیانت کار ہیں۔
لاہور میں ریلی کا آغاز نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد صاحب الزمان حیدر روڈ اسلام پورہ سے ہوا،
عالمی یومِ القدس کے موقع پر امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن، تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفٰی، مجلس وحدت مسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے غزہ، اقصیٰ، فلسطین اور ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر ریلیاں نکالی گئیں۔
نمازِ جمعہ کے بعد لاہور، اسلام آباد، کراچی، کوئٹہ، پشاور اور گلگت بلتستان سمیت ملک کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جوش و خروش سے بھرپور ریلیاں منعقد ہوئیں۔ لاہور میں ناصر باغ سے اسمبلی ہال تک نکالی گئی تاریخی ریلی کی قیادت علامہ سید جواد نقوی نے کی، جس میں مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام، باحجاب خواتین اور بچے بھی شریک تھے۔
علامہ جواد نقوی و دیگر رہنماوں نے خطاب میں کہا کہ امریکہ کا اصل مقصد مقبوضہ فلسطین اور دیگر اسلامی سرزمینوں میں اپنے ناجائز اڈے قائم رکھنا اور غاصب صیہونی ریاست کو خطے کی ایک معمول کی ریاست کے طور پر تسلیم کروانا ہے۔
اس مقصد کے لیے خیانت کار اور بے ضمیر عرب حکمرانوں نے امریکہ سے تعاون کیا ہے، اور یہ حقیقت روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ غزہ اور اسلامی مزاحمت پر ڈھائے جانے والے مظالم انہی کی ایما اور سرمائے سے جاری ہیں۔