عراقی سیاسی جماعت “حکمت ملی” کے سربراہ “سید عمار الحکیم” نے ایک بیان جاری کیا، جس میں انہوں نے “الحبانیہ” چھاونی پر امریکی فضائی حملے کی مذمت کی۔
اس بارے میں انہوں نے کہا کہ عراق کے کئی غیرت مند اور بہادر سپوت، اُس وقت امریکی حملے میں شہید و زخمی ہو گئے جب وہ اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیاں انجام دے رہے تھے۔
سید عمار الحکیم نے کہا کہ کسی بھی بہانے سے ہونے والا ہر وہ حملہ ہمارے لئے ناقابل قبول ہے جو عراقیوں کی عزت، وقار، ملکی آزادی، خودمختاری اور شہریوں کی جان خطرے میں ڈالتا ہو۔
جس کے نتیجے میں مختلف فوجی اور سیکورٹی اداروں کو نشانہ بنایا جائے۔ واضح رہے کہ حکمت ملی عراق کے سربراہ اس سے قبل بھی صوبہ “الانبار” میں “الحشد الشعبی” کے کمانڈ سنٹر کو نشانہ بنانے کی شدید مذمت کر چكے ہیں، جس کے نتیجے میں اس تنظیم کے متعدد کمانڈر اور اراکین شہید و زخمی ہو گئے تھے۔