پاکستان میں پہلا روزہ کب ہوگا؟ اہم خبر آ گئی

اسلام 24/7کے مطابق دنیا بھر کے مسلمان استقبال رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں پاکستان میں پہلے روزے سے متعلق نئی پیشگوئی سامنے آئی ہے۔

شعبان کا مہینہ اپنے اختتام کی جانب گامزن ہے اور پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمان اب استقبال رمضان کی تیاری کر رہے ہیں، ساتھ ہی یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہوگا۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کب نظر آئے گا اور پہلا روزہ کب ہوگا؟ اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے چاند سے متعلق اپنی تازہ پیشگوئی جاری کر دی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں ماہ شعبان 29 روز کا ہونے کی توقع ہے۔ اس طرح رمضان المبارک کا چاند بدھ 18 فروری کو نظر آنے اور پہلا روزہ جمعرات 19 فروری کو ہونے کا امکان ہے۔

چاند کی پیدائش کا وقت

محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان المبارک کے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر 1 منٹ پر ہو گی۔ اگلے روز اس کی عمر اور موسم کی صورتحال رویت کے لیے موزوں دکھائی دے رہی ہے، جس کے باعث چاند نظر آنے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 18 فروری کو پاکستان کے مختلف علاقوں میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ہے۔ اسی بنیاد پر یکم رمضان المبارک 19 فروری کو ہونے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو کراچی میں چاند کی عمر تقریباً 26 گھنٹے ہو گی۔ اسی روز کراچی میں سورج غروب ہونے کا وقت 6 بج کر 25 منٹ جب کہ چاند سات بج کر 24 منٹ پر غروب ہوگا، جو رویت کے لیے موزوں دورانیہ سمجھا جاتا ہے۔

Scroll to Top