حزب اللہ نے صیہونی جارحیت میں اپنے 8 ارکان کی شہادت کی تصدیق کر دی

 لبنان کی اسلامی مزاحمت حزب اللہ نے اسرائیلی جارحیت میں اپنے 8 مجاہدین کی شہادت کی تصدیق کر دی۔ شہداء میں حزب اللہ کا اعلیٰ کمانڈر حسین محمد یاغی بھی شامل تھے۔ ہفتہ کے روز حزب اللہ نے ان شہداء کی تدفین کی۔

تفصیلات کے مطابق حزب اللہ لبنان نے شہید کمانڈر حسین محمد یاغی اور دیگر شہداء جن میں محمد ابراہیم الموسوی، علی زید الموسوی، حسین خیر اللہ علاء الدین، احمد حسین الحاج حسن، قاسم علی مہدی، احمد محمد زعيتر اور حسنين ياسر السبلانی شامل ہیں، کی شہادت کا اعلان کیا۔ آج بعلبک شہر میں ان شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی تقریبات منعقد ہوئیں جو گزشتہ روز بقاع پر اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے تھے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق، اسرائیلی قابض فوج نے بقاع کے مختلف قصبوں پر حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 10 افراد شہید اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی جارحیت میں ریاق، بدنایل، قصرنبا اور تمنین کے میدانی علاقوں (سہل تمنین) کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

Scroll to Top