سابق امریکی میرین کور انٹیلیجنس افسر، اقوامِ متحدہ کے سابق اسلحہ معائنہ کار (UN Weapons Inspector) اور فوجی و جیو پولیٹیکل تجزیہ کار اسکاٹ رِٹر نے کہا ہے کہ پاکستان کو بہت محتاط رہنا ہوگا کیونکہ جہاں تک مجھے معلوم ہے، پاکستان میں شیعہ آبادی بھی بڑی تعداد میں ہے اور اسلام پسند بھی کافی ہیں۔ اور سعودی عرب کے ساتھ جو معاہدہ کیا گیا تھا وہ اسرائیل کو مضبوط کرنے کے لیے نہیں بلکہ اس سے تحفظ کے لیے تھا۔ اگر پاکستان اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے تو یہ دراصل پاکستانی حکومت کے خاتمے کا سبب بن سکتا ہے، لہٰذا اگر پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اسرائیل کے مقابلے میں اُس ملک کے خلاف کھڑا ہوتا ہے جس نے اسرائیل کے خلاف کھڑے ہونے کی ہمت کی ہے، تو یہ خودکشی کے مترادف ہوگا۔ اس لیے میرا خیال ہے کہ یہ زیادہ تر محض بیانات ہیں، کیونکہ انہوں نے ایک معاہدہ کیا ہے اور انہیں کچھ نہ کچھ کہنا پڑتا ہے، لیکن میں اسے سنجیدگی سے نہیں لیتا۔