امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر امین شیرازی نے ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ امریکی قونصل خانوں کے باہر مظاہرین پر فائرنگ کرنے والے عناصر کو فوری طور پر بے نقاب کیا جائے، بصورت دیگر ملک بھر میں عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پُرامن احتجاج کرنے والے نوجوانوں پر قائم کیے گئے “بے بنیاد اور ناجائز مقدمات” فی الفور ختم کیے جائیں اور گرفتار کارکنان کو رہا کیا جائے۔ امین شیرازی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکی سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور واقعے کی شفاف، آزادانہ اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں تاکہ ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دی جا سکے۔
مرکزی صدر آئی ایس او نے اعلان کیا کہ اتوار کے روز ملک گیر احتجاج کیا جائے گا جس میں تمام صوبوں کے ضلعی ہیڈکوارٹرز پر مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ احتجاج پُرامن رکھا جائے لیکن مطالبات سے ایک قدم پیچھے نہ ہٹا جائے۔
رہبر معظم کی شہادت کے موقع پر 40روز کے سوگ کا اعلان کرتے ہیں ۔شہید کے چہلم کے موقع پر عظیم الشان اجتماع ہوگا ۔