ایران کے نائب وزیرخارجہ سعید خطیب زادہ نے سخت بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران جب تک ضرورت ہو لڑنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایران اس وقت سفارتی حل پر توجہ نہیں دے رہا۔
خطیب زادہ نے مزید کہا کہ اگر امریکہ ایران میں زمینی فوج اتارتا ہے تو اسے ایک اور ویتنام جنگ کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “ذرا ویتنام میں کیا ہوا، پڑھ لیں۔”
یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ تصادم کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔