اسلام 24/7کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران نے امریکا کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب جنگ ہوئی تو پورا خطہ لپیٹ میں آئے گا۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے امریکا اور اسرائیل کا نام لئے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جنگ کے اثرات صرف دونوں ممالک تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیں گے۔
انہوں نے کہا ایران کے دشمن نے 12 روزہ جنگ میں شکست کھائی، اس بار افراتفری اور بدامنی کے ذریعے ایک اور فوجی آپریشن کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی۔
ایرانی نائب وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دشمن جنگ شروع کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں، لیکن وہ اسے ختم نہیں کریں گے۔